مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں ایاز صادق

پاک چین اقتصادی راہداری سے تمام ملکوں کو تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی، سردار ایاز صادق

پاکستان کوریا کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے؛ایاز صادق؛فوٹوفائل

NEW YORK:
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنوبی کوریا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیون سائی چنگ نے اپنے پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کا دورہ کیا، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کورین ہم منصب اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا، کیون سائی چنگ نے پاکستان کی دہشتگردی کے خلاف جنگ پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوریا کی پارلیمان پاکستانی پارلیمان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کی اپنے روسی ہم منصب سے ملاقات


اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو مستحکم بنانا چاہتا ہے تاہم مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرخطے میں امن ممکن نہیں، پاک چین اقتصادی راہداری سے تمام ملکوں کو تجارتی منڈیوں تک رسائی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا پاکستان کوریا کے ساتھ پارلیمانی و اقتصادی رابطوں کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مصر نے بھی راہداری منصوبے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی، ایاز صادق

اس موقع پر کوریا کےاسپیکرقومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کےسبزہ زارمیں میگنولیا گرینڈی فلوریاکاپودا لگایا اور پاکستان میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
Load Next Story