منی لانڈرنگ روکنے کیلیے قانون سازی کرینگےوزیراعظم
افغانستان سے نیٹوکاانخلا سرمایہ کاری کیلیے معاون ہوگا،سرمایہ کاروں کو سہولتیں دینگے
وزیراعظم راجا پرویزاشرف نے برطانوی شہریوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
2014ء میں افغانستان سے نیٹوافواج کی واپسی سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانے میں مدد ملے گی اورغیرملکی کاروباری افراد کے لیے ملک میں سرمایہ کاری کے لیے مزید مواقع پیدا ہوں گے ۔
وہ پیرکو برطانوی سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات اورصنعت کاروں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کچھ مشکلات سے گزرا ہے تاہم ان پرقابو پا لیا گیا لہذا بیرونی سرمایہ کاری کے لیے فضا نہایت سازگار ہے۔ ایک سوال پروزیراعظم نے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی منظوری دی ہے اورموجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے پہلے اس ضمن میں پارلیمنٹ کی طرف سے قانون سازی کی جائے گی ۔
قبل ازیں برطانیہ میں پیپلزپارٹی کے صدرحسن بخاری اوردیگر رہنمائوں سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاہے کہ دہشت گرد ہمیں دہشت زدہ نہیں کرسکتے، پاکستان کی عوام نے دہشت گردی کی لعنت کا ہمیشہ جرات اور بہادری سے مقابلہ کیا۔آئندہ انتخابات کوانتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ شفاف اورغیرجانبدارانہ انتخابات نہ صرف پاکستان میں جمہوریت کو مضبوط بنانے میں انتہائی اہمیت کے حامل ہیں بلکہ اس سے پاکستان ایک روشن مستقبل سے بھی ہمکنار ہوگا۔