کریبیئن پریمیئر لیگ سمیع کی شاندار بولنگ کی بدولت جمیکا تلاواز فتحیاب
وہاب ریاض کی چار گیندوں پر 3 وکٹیں بھی بارباڈوس کو شکست سے نہ بچا سکیں
BANNU:
کریبیئن پریمیئر لیگ میں پاکستانی پلیئرز کی جانب سے شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے، محمد سمیع نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے جمیکا تلاواز کو بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کے خلاف کامیابی دلا دی۔
تلااواز نے 5 وکٹوں پر 154 رنز بنائے، آندرے میک ہرٹی 60 اور شکیب الحسن 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، وہاب ریاض نے 4 گیندوں پر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بارباڈوس کی جانب سے کیرن پولارڈ کی طوفانی اننگز بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 142 رنز پر ڈھیر ہو گئی، ناکام ٹیم کے کپتان نے 33 گیندوں پر 6 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ محمد سمیع نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 12 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔
سینٹ کٹس پیٹریاٹس نے گیانا ایمیزون وارایئرز کو 4 رنز سے مات دی۔ فاتح ٹیم نے 3 وکٹ پر 132 رنز بنائے، کپتان کرس گیل نے 66 رنز پر ناقابل شکست رہے، واریئرز کی ٹیم 8 وکٹ پر 128 رنز بنا سکی، بابر اعظم نے 21 رنز بنائے۔ حسن علی نے چار اوورز میں 19 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی، حفیظ کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔ دونوں میچز میں 3 پاکستانی پلیئرز رن آﺅٹ ہوئے۔