مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا

قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا


ویب ڈیسک August 07, 2017
قابض فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں کپواڑہ اور پلوامہ میں 6 کشمیریوں کو شہید کردیا — فوٹو : فائل

لاہور: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کی آڑ میں مزید 6 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق 5 کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ کے علاقے ماچھل میں جبکہ ایک نوجوان کو ضلع پلوامہ میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فورسز نے ماچھل کے علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران پانچ نوجوانوں کو شہید کردیا گیا۔

اس کے علاوہ پلوامہ میں بھارتی فوج، سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا اور اس دوران ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔ شہید نوجوان کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی۔ بے گناہ کشمیریوں کے قتل پر ضلع پلوامہ اور کپواڑہ میں مکمل شٹرڈاؤن رہا اور بھارت کے خلاف احتجاج بھی کیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے گولیاں، چھرے اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ریاستی انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کے لیے علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی معطل کردی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے امرگڑھ کے علاقے میں تین کشمیریوں کو شہید کردیا تھا جس کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور شمالی کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |