آئندہ الیکشن میںن لیگ کے ساتھ ملکرحکومت بناسکتے ہیںاے این پی

امید ہے خیبرپختونخواکے عوام آئندہ انتخابات میںاے این پی پراعتماد کریں گے، گفتگو


Online/Numainda Express August 03, 2012
امید ہے خیبرپختونخواکے عوام آئندہ انتخابات میںاے این پی پراعتماد کریں گے، گفتگو

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنمااورخیبرپختونخوا کے سینئروزیربشیراحمدبلورنے کہاہے کہ آئندہ انتخابات کے بعداے این پی مسلم لیگ(ن) کے ساتھ صوبے میںاتحادی حکومت بناسکتی ہے سیاست میںکسی کے لیے دروازے بند نہیںکیے جاسکتے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ماضی میںمسلم لیگ ن کیساتھ 2مرتبہ صوبے میںاتحادکیا اور دونوںمرتبہ وزرائے اعلی کا عہدہ مسلم لیگ ن کودیا،انھوںنے امید ظاہر کی کہ خیبرپختونخواکے عوام آئندہ انتخابات میںاے این پی پراعتماد کرینگے اورایسی صورت میںحکومت بنانے کے لیے مسلم لیگ ن سے اتحادکرنا پڑاتوضرورکیاجائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں