کاﺅنٹی کرکٹ میں عامر کی تباہ کن بولنگ سے ایسکس فتحیاب

محمد عامر نے یارکشائر کے خلاف دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں


Sports Desk August 07, 2017
محمد عامر نے یارکشائر کے خلاف دونوں اننگز میں 5،5 وکٹیں حاصل کیں . فوٹو : سوشل میڈیا : فائل

RAWALPINDI: انگلش کاﺅنٹی چیمپئن شپ ڈویژن ون میں پاکستانی پیسر محمد عامر نے 10 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایسکس کو یارکشائر کے خلاف کامیابی دلا دی۔

یارکشائر کی ٹیم دوسری اننگز میں بھی محمد عامر کی تباہ کن بولنگ کی تاب نہ لا سکی اور پوری ٹیم 150 رنز پر پویلین لوٹ گئی، جیک لیننگ 70 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، 7 کھلاڑی ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکے، ان میں سے 5 کو کھاتہ کھولنے کی مہلت بھی نہ مل سکی۔ محمد عامر نے 17 اوورز میں 54 رنز دیکر 5 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، جیمی پورٹر نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :محمد عامر کی تباہ کن بولنگ

قبل ازیں پہلی اننگز میں یارکشائر کی ٹیم 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، محمد عامر نے 11.2 اوورز میں 18 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا تھا جس کے جواب میں ایسکس نے پہلی اننگز میں231 رنز جوڑے، ٹین ڈوئسچیٹ 88 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد عامر نے 22 رنز اسکور کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔