شاہ رخ جتوئی زرداری وارڈ سے متصل کھولی میں منتقل

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو کچھ سہولتیں بھی میسر، کھانا باہر سے آتا ہے


Staff Reporter February 12, 2013
مزید سہولتوں کا دبائو مسترد، کیس کے دیگر ملزمان دارالقرآن وارڈ میں ہی ہیں۔ فوٹو : ایکسپریس

شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو سینٹرل جیل کے سیکیورٹی ون وارڈ میں رکھا گیا ہے ، ملزم کو جس کھولی میں رکھا گیا وہ زرداری وارڈ سے متصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والے نوجوان شاہ زیب کے قتل کا سپریم کورٹ نے از خود نوٹس لیا تھا۔ بعدازاں ملزمان کی گرفتاری کے بعد مرکزی ملزم کی عمر کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا جس میں اس کی عمر 19 برس نکلی۔ ملزم کو اس سے قبل بچہ جیل میں رکھا گیا تھا تاہم ملزم کی عمر 19 برس ثابت ہوجانے کے بعد عدالت نے ملزم شاہ رخ جتوئی کو جووینائل جیل سے سینٹرل جیل بھیجنے کا حکم دیا۔ اس سلسلے میں ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزم کو سینٹرل جیل کے سیکیورٹی ون وارڈ میں ایک 10x12 کی کھولی میں رکھا گیا ہے۔



ملزم کو کچھ سہولتیں بھی فراہم کی گئی ہیں اورکے لیے کھانا بھی جیل کے باہر سے آتا ہے۔ ذرائع نے ایکسپریس کو مزید بتایا کہ ملزم شاہ رخ جتوئی کو جس وارڈ میں رکھا گیا ہے، اسی کھولی میں سانحہ بلدیہ ٹائون کی فیکٹری کے مالکان کو بھی رکھا گیا تھا جنھیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ شاہ زیب قتل کیس کے باقی 3 ملزمان نواب سراج تالپور، نواب سجاد تالپور اور غلام مرتضیٰ لاشاری کو سینٹرل جیل کے دارالقرآن وارڈ میں ہی رکھا گیاہے ۔ ذرائع کے مطابق ملزم کو جدید سہولتیں فراہم کرنے کے لیے جیل حکام پر دبائو ڈالا گیا تاہم اسے مسترد کردیا گیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں