سلمان خان ’ریس تھری‘ کا حصہ بن گئے

سلو میاں فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ریمو ڈیسوزا کی ڈانسنگ فلم کیلیے ورن دھون کو موضوع قرار دے رہے ہیں۔


ویب ڈیسک August 07, 2017
سلو میاں فلم ’ٹیوب لائٹ‘ کی ناکامی کے بعد ریمو ڈیسوزا کی ڈانسنگ فلم کیلیے ورن دھون کو موضوع قرار دے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان ہدایت کار ریمو ڈیسوزا کی فلم کے بجائے ایکشن فلم 'ریس تھری' کریں گے۔

بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز 'ریس' کا تیسرا سیکوئل بننے جارہا ہے، پہلے دو سیکوئل میں چھوٹے نواب سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا اور انیل کپور بھی دونوں سیکوئل کا حصہ تھے جب کہ فلم نہ صرف مداحوں کو اپنا دیوانہ بنایا بلکہ باکس آفس پر کامیاب رہی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ خان فلم 'ٹیوب لائٹ' کی ناکامی کے بعد اسکرپٹ پر پہلے سے بھی زیادہ فوکس کررہے ہیں اور وہ اب صرف مصالحہ اور پیسہ وصول فلمیں ہی کرنا چاہتے ہیں جو اصل میں ان کی انڈسٹری کی پہچان کی ایک وجہ بھی ہے۔

اس سے قبل سلو میاں نے معروف ہدایت کار 'ریمو ڈی سوزا' کی ڈانسنگ فلم کرنے کی حامی بھری تھی اور اس کے لیے انہوں نے ہدایت کار کو تاریخ بھی دے دی تھی اور ساتھ ہی ٹریننگ لینا بھی شروع کردی تھی مگر حالیہ رپورٹس کے مطابق 'ٹیوب لائٹ' کی ناکامی کی وجہ سے سلمان خان اس رول سے بھاگنے کی کوشش کررہے ہیں اور خود سے زیادہ نوجوان اداکار ورن دھون کو اس فلم کے لیے موضوع قرار دے رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فلم 'ریس' کے پروڈیوسر رمیش ترانی گزشتہ 4 سال سے سلو میاں کو فلم کے تیسرے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مگر اب سلمان خان نے انہیں گرین سگنل دیا ہے تاہم ساتھ ہی انہوں نے ایک شرط بھی عائد کی ہے کہ فلم کی ہدایت کاری عباس مستان کے بجائے ریمو ڈیسوزا کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں