ٹینس پلیئر سارا ایرانی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام 2 ماہ کیلیے معطل

اپریل میں سارا پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی کے چارجز عائد ہوئے تھے


Sports Desk August 07, 2017
اپریل میں سارا پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی کے چارجز عائد ہوئے تھے . فوٹو : فائل

اٹلی کی ٹینس پلیئر سارا ایرانی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوگئیں، رواں برس فروری کے بعد سے وہ جن میچز میں شریک ہوئیں ان کے نتائج منسوخ کرنے کےساتھ انہیں 2 ماہ معطلی کی سزا بھی دی گئی ہے۔

ٹینس اینٹی ڈوپنگ پروگرام کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ سارا ایرانی کا فروری میں ڈوپ ٹیسٹ لیا گیا، اپریل میں ان پر ڈوپنگ قواعد کی خلاف ورزی کے چارجز عائد ہوئے، جس پر انہوں نے آزاد ٹریبیونل میں سماعت کی درخواست کردی، 19 جولائی کو ٹریبیونل نے شواہد دیکھے اور فریقین کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ سنایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔