فاٹاکے سینیٹرزمتحدہ کی گول میزکانفرنس میںشرکت کریں گے

ایم کیوایم کے وفدنے الطاف حسین کاپیغام پہنچایا،دعوت قبول کرتے ہیں،حمیدآفریدی


Numainda Express August 03, 2012
اسلام آباد :ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی طاہر مشہدی ،سینیٹر حمید اللہ جان آفریدی سے ملاقات کررہے ہیں ۔ فوٹو ایکسپریس

متحد ہ قومی موومنٹ کے نمائند وفد نے رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک کی سربراہی میںبدھ کے روز فاٹاسے تعلق رکھنے والے سینیٹرحمید اللہ جان آفریدی کی رہائشگاہ پرملاقات کی ۔ملاقات میں سینیٹرحاجی خان اورسینیٹر ہلال الرحمن موجود تھے جبکہ ایم کیوایم کے وفدمیںطاہرمشہدی،زاہد ملک صلاح الدین ،ملک منیرانجم شامل تھے ۔

اس موقع پرملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گلفرازخٹک نے کہاکہ ہم فاٹا کے سینیٹرز کے پاس گول میز کانفرنس کیلیے قائد تحریک الطاف حسین کاپیغام لیکرآئے ہیں،گلفرازخٹک نے فاٹاکے سینیٹرزکوگول میزکانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،حمیداللہ جان آفریدی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فاٹامیںصوبہ کی بات ہویاوہاں کے دیگرمسائل پر الطاف حسین ہی آواز اٹھاتے ہیںہم ان کے اس اقدم کاخیرمقدم کرتے ہیںاورگول میز کانفرنس میںشرکت کی دعوت کو قبول کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں