فخر زمان بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں کومیلا کی نمائندگی کریں گے

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو انٹرنیشنل لیگز میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے


Sports Desk August 07, 2017
چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو انٹرنیشنل لیگز میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے . فوٹو: فائل

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان ٹیم کے کھلاڑی فخر زمان کو انٹرنیشنل لیگز میں ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر فخر زمان اب بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں بھی شریک ہونگے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ہیرو فخر زمان کا فرنچائز کومیلا وکٹورینز سے معاہدہ ہوا ہے۔ قبل ازیں پاکستانی لیفٹ ہینڈ اوپننگ بیٹسمین کی خدمات کیربیئن پریمیئر لیگ اور انگلش کاؤنٹی سمر سیٹ کیلیے بھی حاصل کی جا چکی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل حسن علی،شعیب ملک اور عمران خان جونیئر بھی کومیلا وکٹورینز کیساتھ معاہدہ کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ قومی کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، جنید خان، شاہد آفریدی انگلش کاﺅنٹی میں مختلف ٹیموں کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ شعیب ملک، وہاب ریاض، سہیل تنویر، بابر اعظم، عماد وسیم، محمد سمیع، محمد حفیظ، حسن علی، کامران اکمل اور شاداب خان کریبیئن پریمیئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔