امیشا پٹیل سے پریشان رنبیر کپور پارٹی چھوڑ کر چلے گئے

امیشا پٹیل اور رنبیر کپور ایک ہی تقریب میں شریک تھے


ویب ڈیسک August 08, 2017
امیشا پٹیل نے رنبیر کپور سے اکیلے میں بات کرنی چاہی جس کے بعد رنبیر پریشان ہوگئے۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کو ایک پارٹی کے دوران اداکارہ امیشا پٹیل نے پریشان کردیا جس کے بعد انہیں پارٹی ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رنبیر کپور ایک پارٹی میں شریک تھے جہاں اداکارہ امیشا پٹیل کے علاوہ بالی ووڈ کے دیگر ستارے بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران رنبیر کپور اور امیشا پٹیل کے درمیان رسمی گفتگو ہوئی جس کے بعد رنبیر اپنے دوستوں کے ساتھ پارٹی انجوائے کرنے لگے۔

رپورٹس کے مطابق اچانک امیشا پٹیل رنبیر کپور کے پاس آئیں اور ان سے کہا کہ وہ ان سے تنہائی میں کچھ باتیں کرنا چاہتی ہیں۔ رنبیر یہ سن کر کچھ گھبرائے اور معذرت کرکے دوبارہ پارٹی میں مصروف ہوگئے تاہم امیشا پٹیل نے دوبارہ رنبیر سے بات کرنے کی کوشش کی اور انہیں کہا کہ وہ خلوت میں کچھ باتیں کرنا چاہتی ہیں۔ امیشا پٹیل کے اصرار کرنے پر رنبیر کپور پریشان ہو گئے اور کچھ ہی دیر میں وہ پارٹی چھوڑ کر چلے گئے۔

یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ امیشا پٹیل، رنبیر کپور سے کیا گفتگو کرنا چاہتی تھیں۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ امیشا پٹیل چونکہ کافی عرصے سے خبروں میں نہیں ہیں لہٰذا یہ خبروں میں جگہ بنانے کی ایک کوشش ہو سکتی ہے کیوں کہ امیشا پٹیل کی سنی دیول کے ساتھ فلم ''بھیا جی سپر ہٹ'' بھی ریلیز ہونے والی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔