امریکا نے 118 ارب ڈالر ادا کردیے ڈیڑھ ارب ڈالر مزید ملنے کا امکان

روپے کی قدر مستحکم ہوگی، کیری لوگر بل کے تحت اعلان کردہ امداد بھی حاصل کی جاسکتی ہے

روپے کی قدر مستحکم ہوگی، کیری لوگر بل کے تحت اعلان کردہ امداد بھی حاصل کی جاسکتی ہے، توانائی بحران سے نمٹا جاسکے گا، ماہرین۔ فائل فوٹو

امریکا نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سے کیے گئے اخراجات کی مد میں ڈیڑھ سال سے زیر التوا 1.118ارب ڈالر کی رقم ادا کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق یہ رقم اسٹیٹ بینک کو موصول ہوگئی ہے اور قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے۔


کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی پاکستان میں زرمبادلہ کے ذخائر اور روپے کی قدر کو مستحکم بنانے اور بیرونی ادائیگیوں میں معاون ہوگی جس سے کرنٹ اکائونٹ خسارے میں کمی کی امید ہے۔ اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار میں کولیشن سپورٹ فنڈ سے ملنے والی اس رقم کو شامل نہیں کیا۔ ماہرین کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی سے روپے کی قدر میں استحکام پیدا ہوگا۔ ماہرین کے مطابق کولیشن سپورٹ فنڈ کی وصولی کے بعد کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کے لیے اعلان کردہ 1.5ڈالر کی گرانٹ کی وصولی کے بھی امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کے لیے پہلے سال صرف 300ملین ڈالر کی ادائیگی کی گئی تھی۔ نیٹو سپلائی کی بحالی کے بعد پاکستان اور امریکا کے تعلقات نئے طرز پر استوار ہورہے ہیں جس میں اعتماد گہرا کرتے ہوئے کیری لوگر گرانٹ حاصل کی جاسکتی ہے۔ دو سال کی گرانٹ 3ارب ڈالر کی وصولی سے پاکستان کے لیے بیرونی قرضوں اور سود کی ادائیگی کے ساتھ اندرونی مسائل بالخصوص توانائی کے بحران سے بھی نمٹا جاسکتا ہے۔
Load Next Story