لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک

ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا، سی ٹی ڈی حکام


ویب ڈیسک August 08, 2017
دہشت گردوں کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: سگیاں پل کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی کے پاس اطلاعات تھیں کہ 6 سے 7 دہشت گردوں نے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رکھا ہے جس پر پولیس نے شیخوپورہ کے قریب سگیاں پل پر دہشت گردوں کو روکا تو ان کا پولیس نے مقابلہ ہو گیا جو تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

سی ٹی ڈی کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جب کہ 3 اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوفیں، رائفلیں اور دیگر اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔