پاکستان میں بارودی سرنگیں پھٹنے کے 33ہزار واقعات ہوئے

گزشتہ ایک دہائی میں11 ہزار250 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،21ہزار سے زائد زخمی

گزشتہ ایک دہائی میں11 ہزار250 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،21ہزار سے زائد زخمی فوٹو : فائل

گزشتہ ایک دہائی سے کچھ عرصہ زائد کے دوران پاکستان میں بارودی سرنگیں پھٹنے کے 33 ہزار 150 واقعات ہوئے۔

جس میں 11 ہزار 250 پاکستانیوں کی زندگیاں ختم ہوئیں، 21 ہزار سے زائد زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ تفصیلات راولپنڈی میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود کی سربراہی میںانٹر ایجنسیز کے دوسرے اجلاس میں سامنے آئی۔




اجلاس میں وزارت خارجہ، پی اے آر سی، وزارت اطلاعات، وزارت داخلہ اور فاٹا سیکریٹریٹ کے نمائندے شریک ہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں باروردی سرنگوں سے درپیش چیلنجز اور خطرات کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انتہا پسندو ں کے بارودی سرنگوں کے حملوں کا قانون نافذ کرنے والے ادارے سب سے زیادہ نشانہ بنے۔
Load Next Story