کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوارہوگیا

شہرمیں آج مطلع مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے۔ فوٹو: فائل

شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں ہلکی اور تیز بوندا باندی دے موسم خوشگوارہوگیا۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے مخلتف علاقوں میں ہلکی اورتیزبوندا باندی جاری ہے جس کے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ کلفٹن، ڈیفنس، کورنگی، محمود آباد سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی اب بھی جاری ہے جب کہ ہلکی بوندا باندی کے باعث ٹریفک کی رفتارسست روی کا شکارہوگئی جس سے مختلف مقامات پرٹریفک جام ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہرمیں آج مطلع مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
Load Next Story