اے این پی کی کانفرنس میں 26 جماعتیں شریک ہوں گی

دہشت گردی کیخلاف کانفرنس میں شرکت سے جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی معذرت


Numainda Express February 12, 2013
امن ایک جماعت کی ذمے داری نہیں، تمام قوتوں کو کردار ادا کرنا چاہیے، حاجی عدیل، زاہد خان

عوامی نیشنل پارٹی کی ملک میں امن وامان کے حوالے سے14 فروری کواسلام آباد میں منعقد ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ قومی مومنٹ سمیت 26 جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی یقین دہانی کرادی جبکہ جماعت اسلامی اورپاکستان تحریک انصاف نے کانفرنس میںشرکت سے معذرت کر لی ہے۔

کانفرنس میںملک میںامن وامان قائم کرنے کے حوالے تمام تجاویز وفاقی حکومت اورفوج کوبھجوائی جائیں گی۔خیبرپختونخوا ہائوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنمائوںسینیٹرحاجی عدیل،سیکریٹری اطلاعات سینیٹرزاہدخان نے کہاکہ اے پی سی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔



اس سلسلے میں 26 جماعتوں جن میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن، متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان مسلم لیگ ق، جمعیت علماء اسلام، بلوچستان نیشنل پارٹی ، بی این پی مینگل، پختون خواہ ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ فنکشنل، سندھ عوامی تحریک و دیگر رہنمائوں نے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔ سینیٹرحاجی عدیل اورسینیٹر زاہد خان نے کہاکہ امن وامان قائم رکھنا صرف ایک پارٹی کا کام نہیں ملک میں تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |