زندگی میں اب کبھی بھی پیچھے مڑکردیکھنا نہیں چاہتی کترینہ کیف

انسان کو خود بہت مضبوط ہونا چاہیئے اور اسے چیلنجز سے نہیں بھاگنا چاہیئے، کترینہ کیف


ویب ڈیسک August 08, 2017
زندگی میں جو کچھ بھی ہوتا وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے، کترینہ:فوٹو: فائل

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ زندگی میں پیچھے مڑکرنہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جوکچھ بھی ہوتا وہ کسی نہ کسی مقصد کےتحت ہوتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کے لیے گزشتہ سال ذاتی زندگی اورپروفیشنل حوالے سے اچھا نہیں رہا جہاں اداکارہ کی اپنے گہرے دوست رنبیرکپور سے علیحدگی بھی ہوئی جب کہ وہ فلموں کے حوالے سے بھی کوئی خاص پرکارکردگی نہیں دکھاپائیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی ان کی فلم جگا جاسوس بھی باکس آفس پر کوئی کمال نہ دکھا سکی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیرپھرسے کترینہ کے دیوانے ہوگئے

اداکارہ سے جب ان کے ماضی اورمستقبل کی منصوبہ بندی کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ وہ زندگی میں کسی بھی چیز کے پیچھے بھاگنا نہیں چاہتیں، انسان ہونے کے ناطے ہمیں زندگی میں خود آگے بڑھنا چاہیئے جب کہ زندگی میں جو بھی ہورہا ہو اسے قبول کرنا چاہیے۔ اداکارہ نے کہا کہ وہ زندگی میں کبھی بھی پیچھے مڑکر نہیں دیکھنا چاہتی ہیں جب کہ زندگی میں جو کچھ بھی ہو چاہے محبت، علیحدگی، کامیابی ہو یا ناکامی وہ کسی نہ کسی مقصد کے تحت ہوتا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر نے کترینہ سے علیحدگی کی وجہ بتا دی

اداکارہ نے کہا کہ انسان کو خود بہت مضبوط ہونا چاہیئے اور چیلنجز سے نہیں بھاگنا چاہیئے، انسان کو اکثر معلوم نہیں ہوتا کہ اس کے ساتھ کب کیا ہوجائے اور اس کے رد عمل میں کیا کرنا چاہیئے، بہت بار انسان کو تقدیر پر بھروسہ کرنا پڑتا ہے کہ جو بھی ہورہا ہے وہ اس کے لیے بہترین ہے جس کی کوئی نہ کوئی وجہ بھی ہوگی جو آپ کو اس وقت نہ دکھے لیکن کچھ عرصے بعد میں انسان کو سب سمجھ آجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں