عمران خان سیاست کریںتواسپتال کوالگ کردیں شکیل اعوان

ن لیگ کی بدنیتی ظاہر ہوگئی،تسنیم قریشی،پروگرام کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو


Monitoring Desk August 03, 2012
ن لیگ کی بدنیتی ظاہر ہوگئی،تسنیم قریشی،پروگرام کل تک میں جاوید چوہدری سے گفتگو

مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک شکیل اعوان نے کہاکہ عمران خان کی سیاست کا محورشوکت خانم کینسر اسپتال ہے اگرانھوں نے سیاست کرنی ہے تو پھر شوکت خانم اسپتال کوالگ کردیں ۔پروگرام کل تک میں اینکر پرسن جاوید چوہدری سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ ن لیگ کے لوگوں نے خود شوکت خانم کینسر اسپتال کو چیریٹی دی ہے ۔

پاکستانیوں نے اپنی حیثیت سے بڑھ کر حصہ ڈالا اگر کوئی اس کے بارے میں سوال کرتا ہے تواس میں چیخنے کی ضرورت نہیں ہے ان سوالوں کا جواب دینا چاہیے۔رہنما پیپلزپارٹی تسنیم احمد قریشی نے کہاکہ سیاست کرنا سب کا حق ہے لیکن جس طرح ملک کے معتبر اور بااعتماد ادارے کو ٹارگٹ کیا گیا ہے وہ انتہائی افسوسناک ہے اوررمضان المبارک میں اس طرح کی باتیں ن لیگ کی بدنیتی کو ظاہر کرتی ہیں۔رہنما تحریک انصاف انعام اللہ خان نیازی نے کہاکہذاتیات پرآئیں گے تومیں چوہدری نثارکی وہ باتیں بتائوں گا کہ وہ پنڈی چھوڑجائیںگے اگر نہ چھوڑیں تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔

انھوں نے کہ انڈومنٹ فنڈ اور زکوٰۃمیں فرق ہے زکوٰۃ پاکستان میں اکھٹی ہوتی ہے اور انڈومنٹ فنڈ میں بیرون ملک لوگ چیریٹی کرتے ہیں۔انڈومنٹ فنڈ خانہ کعبہ کی تزئین وآرائش کے لیے بھی بناہوا ہے اس فنڈ سے ایک ہوٹل بنایا گیا جس کی ساری آمدنی خانہ کعبہ پرخرچ کی جاتی ہے ۔ن لیگ انڈومنٹ فنڈکی سرمایہ کاری کو سٹہ بازی کا نام دے رہی ہے ۔خواجہ آصف نے جو باتیں کیں وہ شوکت خانم کی ویب سائٹ کو پڑھ کرکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں