سربجیت سنگھ کوفوری پھانسی دی جائے بیوہ مقتول

14 افراد کے قاتل کو23سال گزرنے کے باوجود پھانسی نہ دینا مقتولین سے غداری ہے


INP February 12, 2013
14 افراد کے قاتل کو23سال گزرنے کے باوجود پھانسی نہ دینا مقتولین سے غداری ہے ، فوٹو: فائل

بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کی جانب سے1990میں سانگلہ ہل کے قریب ٹرین میں کیے گئے۔

بم دھماکے میںجاں بحق ہونے والے مرزا محمدنوازکی بیوہ روبینہ نواز نے افضل گوروکی پھانسی کے بعد سربجیت سنگھ کوفوری طور پر پھانسی کے پھندے پرلٹکانے کامطالبہ کیا ہے اورکہاہے کہ 23سال گزرنے کے باوجودبھارتی دہشت گردکوپھانسی نہ دینااس کے ہاتھوں قتل ہونے والے پاکستانیوں کے خون سے غداری کے مترادف ہے۔

افضل گورو کو پھانسی کے بعد حکمرانوں کی آنکھیں اب کھل جانی چاہئیں،سربجیت کی معافی اوررہائی کی باتیں چھوڑدینی چاہئیں ۔ پیرکومیڈیاکے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت نے اجمل قصاب اور افضل گوروکوپھانسی پرلٹکانے میں کوئی دیرکی نہ کوئی دباؤقبول نہیں کیامگرپاکستان میں 14افراد کے قاتل بھارتی دہشت گردسربجیت سنگھ کو23سال گزرنے کے باوجود پھانسی نہیں دی گئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں