شام میں مزید111 ہلاک باغیوں کا ملک کے بڑے ڈیم پرقبضہ

دباؤاورسازشوں کے سامنے نہیں جھکوں گا،بشارالاسد،مذاکرات کا جواب نہیں ملا،الخطیب


AFP February 12, 2013
شامی جنرل کی بیٹی اپنے ہی والدکے خلاف سرگرم،جنرل ڈیمپسی باغیوں کواسلحہ دینے کے حامی فوٹو: رائٹرز

شام میں پیرکوبھی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں لڑائی جاری رہی جس میں کم ازکم 111 افرادہلاک ہوگئے،ترک شام سرحد پرایک کاردھماکے سے پھٹنے کے نتیجے میں 13افرادہلاک ہوگئے ہیں۔

ترک سرزمین پرہونے والے اس دھماکے میں انسانی امدادکیلئے استعمال ہونے والی مزید15 گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں ۔اس کے بعد ترکی کی جانب سے بھی شام کے اندرمارٹرفائرکیے گئے ۔باغیوں نے دریائے عرفات پررقا کے مقام پرملک کے سب سے بڑے ڈیم پرقبضہ کرلیاہے جواب تک باغیوں کی سب سے بڑی فتح قراردی جارہی ہے۔



اس ڈیم سے 880 میگاواٹ بجلی پیداہوتی ہے۔صدربشارالاسدنے کہاہے کہ وہ بڑھتے ہوئے دباؤاورسازشوں کے سامنے نہیں جھکیں گے۔ اپوزیشن اتحادکے سربراہ معاذالخطیب نے بھی قاہرہ میں گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ انہیں ابھی تک حکومت کودی گئی مذاکرات کی دعوت کا کوئی جواب نہیں ملا۔امریکہ کے چیئرمین جوائنٹس چیفس آف سٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی نے شام میں باغیوں کو مسلح کرنے کی حمایت کرکی ہے۔دریں اثنائایک شامی جنرل کی صاحبزادی 30سالہ امیرہ العرعور حلب میں اپنے ہی والدکے خلاف لڑرہی ہیں۔وہ جیش الحر بریگیڈ میں سیکنڈ ان کمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں