سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی ضمانت پر رہا
ظفر حجازی کو 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم
ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے سابق چیئرمین ظفر حجازی کو ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریکارڈ ٹیمپرنگ کیس میں گرفتار سابق چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5،5 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ظفر حجازی کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
عدالت نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل ہونے کے بعد 2 اگست کو ظفر حجازی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جس پر قائم مقام اسپیشل سینٹرل جج ارم نیازی نے آج فیصلہ سنایا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : ظفرحجازی کے کمپیوٹر سے لی گئی تفصیلات عدالت میں پیش
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر ظفر حجازی کے خلاف چوہدری شوگر ملزکے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کا مقدمہ درج کیا تھا۔