صفائی نہ ہونے پر مظاہرین نے میئر کے دفتر میں کوڑا ڈال دیا

متعدد بار گندگی کے حوالے سے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں، مظاہرین


ویب ڈیسک August 08, 2017
شہریوں نے کہا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر کو بھی کرنی ہوگی ۔ فوٹو: ایکسپریس

JERUSALEM: احتجاجی مظاہرین نے صفائی نہ ہونے کے خلاف انوکھا احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر کے دفتر میں ڈال دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں ''عام لوگ پارٹی'' کے مظاہرین نے شہر میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورت حال کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ میئر دفتر کے آگے ڈال دیا۔

شہر میں صفائی کی ابتر صورت حال پر شہریوں نے شدید غم و غصے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ متعدد بار گندگی کے حوالے سے درخواستیں دے دے کر تھک چکے ہیں، لہذا ہم نے فیصلہ کیا کہ جو بدبو ہم برداشت کرتے ہیں اب میئر بھی برداشت کریں۔

مظاہرین اتنے مشتعل تھے کہ میئر کے عملے کی انہیں روکنے کی ہمت نہ ہوئی اور کھڑے کھڑے احتجاج دیکھتا رہا۔ مظاہرین کے جانے کے بعد صفائی کے عملے نے فوراً پہنچ کر میئر کے دفتر کے آگے سے کوڑا اٹھایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں