چمن روٹ سے بھی نیٹوسامان کی منتقلی کاآغاز

چمن بارڈر پر افغانستان سے نیٹو کا سامان لانے والا ایک ٹریلر کلیئرنس کے انتظار میں کھڑا ہے۔


INP/Numainda Express February 12, 2013
چمن بارڈر پر افغانستان سے نیٹو کا سامان لانے والا ایک ٹریلر کلیئرنس کے انتظار میں کھڑا ہے۔ فوٹو : ایکسپریس

طورخم کے بعد چمن کے راستے بھی افغانستان سے نیٹو افواج کے سازوسامان کی منتقلی شروع ہوگئی ہے اور گزشتہ رات فوجی سامان سے لدے 13 کنٹینر چمن بارڈر پر کلیئرنس کے بعد کراچی کیلیے روانہ ہوگئے ہیں۔

چمن کسٹم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد نعیم آغا نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ افغانستان سے آنیوالے کنٹینرز کی کلیئرنس کیلیے بھی وہی طریقہ کار اختیار کیا گیا جو کراچی سے افغانستان جانیوالے کنیٹنرز کیلیے ہے، تمام کنٹینرز کو جدید اسکینرز سے گزارا جائیگا، مشکوک کنٹینرز کو سیل کو توڑ کر چیک کیا جائیگا ۔ نعیم آغا نے بتایا کہ 23 مزید کنٹینر افغان علاقہ ویش منڈی میں کھڑے ہیں ، انھیں بھی جلد کلیئر کردیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں