چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے 24 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی

چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی


ویب ڈیسک August 08, 2017
ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے،فوٹو:اے ایف پی

MONTREAL: چین میں شدید بارشوں کے بعد لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین کے جنوب مغربی پہاڑی صوبے سیچوان میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈسلائیڈنگ کی صورتحال پیدا ہوئی اور پوگے قصبے کے ایک گاؤں میں اس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک اور متعد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق صوبے میں اب تک 71 مکانات اور 5 کلومیٹر تک سڑکیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں برس چین میں موسم گرما کے دوران توقع سے زیادہ بارشیں ہوئیں جس کے بعد پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں