پاکستان اورڈنمارک کے کوہ پیمائوں نے ’’ملکہ پربت‘‘سرکرلی

پہلی بارکسی پاکستانی نے یہ چوٹی سرکی، بروٹ پیک سرکرتے ایک...


Sana News August 03, 2012
پاکستان اورڈنمارک کے کوہ پیمائوں نے ہزارہ ڈویژن کی سب سے بلند ملکہ پربت شمالی چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کردی, دانش ایمبیسی

پاکستان اورڈنمارک کے کوہ پیمائوں نے ہزارہ ڈویژن کی سب سے بلند ملکہ پربت شمالی چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کردی ۔ چوٹی کی اونچائی5290 میٹر ہے،دونوں کوہ پیمائوں نے یہ چوٹی 5دن میںسرکی ۔

عمران جنیدی پہلے پاکستانی ہیں جنھوں نے یہ چوٹی سرکی ہے۔ ڈنمارک کے کوہ پیما اسلام آباد میں ڈینش ایمبیسی کے ڈپٹی ہیڈآف مشن Jens.J.Simonsen تھے جنھوں نے مہم سے واپسی پر کہا کہ پاکستان میں بہت سی اچھی چیزیں اور خوبصورت قدرتی وسائل ہیں جوکہ مسحورکن ہیں۔

ابتک صرف8کوہ پیما ملکہ پربت کی شمالی چوٹی پرپہنچ سکے ہیں۔ دریں اثنا دنیاکی بارہویں بلند ترین چوٹی بروٹ پِیک کی مہم جوئی کے دوران ایک پاکستانی کوہ پیما محمد باقر برفانی شگاف میںگرکر جاں بحق ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں