شریعت اپیلٹ بینچ زرعی اصلاحات کو خلاف اسلام قرار دے چکا ہے چیف جسٹس

آئین کے تحت تمام عدالتیں سپریم کورٹ اپیلٹ بینچ کے فیصلوں کی پابند ہیں، چیف جسٹس


ویب ڈیسک February 12, 2013
آئین کے تحت تمام عدالتیں سپریم کورٹ اپیلٹ بینچ کے فیصلوں کی پابند ہیں، چیف جسٹس، فوٹو فائل

سپریم کورٹ نے زرعی اصلاحات کےنفاذ کے لئے دائر درخواست کی سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی دائرہ اختیار کے تحت اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کا شریعت اپیلٹ بینچ زرعی اصلاحات کو خلاف اسلام قرار دے چکا ہے جبکہ نظرثانی کی اپیل بھی مسترد ہوچکی ہے، ان فیصلوں کی روشنی میں عدالت کیسے سماعت کرسکتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت تمام عدالتیں سپریم کورٹ اپیلٹ بینچ کے فیصلوں کی پابند ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ مفاد عامہ کے نام پر اپیلٹ بینچ کے فیصلوں کو ختم نہیں کیا جاسکتا، یہ سلسلہ شروع ہوا تو تمام کیس نئے سرے سے کھل جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں