کراچی مشرف کالونی میں رینجرز کا ٹارگٹڈ آپریشن 6 افراد گرفتار

رینجرز نے علاقے ميں قائم جھنڈا چوک کو بھی مسمار کردیا جہاں مختلف کالعدم تنظیموں نے اپنے جھنڈے نصب کر رکھے تھے.


ویب ڈیسک February 12, 2013
رینجرز نے علاقے ميں قائم جھنڈا چوک کو بھی مسمار کردیا جہاں مختلف کالعدم تنظیموں نے اپنے جھنڈے نصب کر رکھے تھے. فوٹو: فائل

مشرف کالونی میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمدکرلیا۔

جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پررینجرز کی بھاری نفری نے مشرف کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا جس کے دوران کئی کلو میٹر تک علاقے کوگھیرے میں لےکر داخلی اور خارجی راستوں کوسیل کردیا گیا، 3 گھنٹے سےزائد وقت تک جاری رہنے والےآپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 500 سے زائد جوانوں نے حصہ لیا۔

آپریشن کے دوران رینجرز نےکالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر بھاری اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں، رینجرز نے علاقے ميں قائم جھنڈا چوک کو بھی مسمار کردیا جہاں مختلف کالعدم تنظیموں نے اپنے جھنڈے نصب کر رکھے تھے جبکہ دیواروں پر تحریر کئے گئےنعرے بھی مٹادیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں