معین علی ثقلین مشتاق کی تعریفیں کرنے لگے
ثقلین میرے لیے حیران کن ثابت ہوئے ہیں، انگلش اسپنر
MANDI BAHAUDDIN:
پاکستان کے سابق اسپن اسٹار ثقلین مشتاق نے معین علی کو بھی تراش کر 'ہیرا' بنادیا، انگلش اسپنر اپنے 'استاد' کی تعریفیں کرتے نہیں تھک رہے۔
معین علی کا کہنا ہے کہ اب مجھے اپنی صلاحیتوں پر زیادہ اعتماد ہوگیا ہے، میں اپنی بولنگ پر فیلڈ بھی خود سیٹ کرنے لگا ہوں۔ یاد رہے کہ انہوں نے جنوبی افریقہ کیخلاف حالیہ سیریز میں اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں کلیدی کردار ادا کیا، وہ کسی بھی 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 25 وکٹیں لینے کے ساتھ 250 سے زائد رنز اسکور کرنے والے تاریخ کے پہلے کرکٹر بھی بنے، معین ہمیشہ ہی خود کو لیام ڈاسن کی موجودگی میں ٹیم کا 'سیکنڈ اسپنر' قرار دیتے تھے مگر انگلینڈ کے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ نے ان کی بولنگ کو کافی نکھار دیا ہے۔
انگلش اسپنر نے کہاکہ ثقلین میرے لیے حیران کن ثابت ہوئے ہیں، انھوں نے مجھے میری ہی بولنگ کو سمجھنے میں کافی مدد دی، میں سمجھتا ہوں کہ یہی چیز بہت بڑا فرق ثابت ہوئی، چھوٹی چھوٹی چیزیں کافی کچھ بدل سکتی ہیں۔