انا کی بھوک ہڑتال آج ختم سیاست میں داخل ہونے کااشارہ

موجودہ نظام کا سیاسی متبادل پیش کرنیکاوقت آگیا،طریقہ کارمشاورت سے وضع کیاجائے گا،اروند

موجودہ نظام کا سیاسی متبادل پیش کرنیکاوقت آگیا،طریقہ کارمشاورت سے وضع کیاجائے گا،اروند, اے ایف پی

بھارت میں سماجی کارکن انا ہزارے اور ان کے ساتھیوں نے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے اپنی تحریک کو سیاسی شکل دینے کا واضح عندیہ دیا ہے اور وہ آج آٹھ روزہ بھوک ہڑتال ختم کر دیں گے۔


انا ہزارے اور بدعنوانی کے خلاف تحریک کے دوسرے سرکردہ رہنما اروند کیجری وال نے دہلی کے تاریخی جنتر منتر پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کا سیاسی متبادل پیش کرنے کا وقت آگیا ہے لیکن اس کا طریقہ کار تحریک کی حمایت کرنے والوں کے مشوروں کی بنیاد پر وضع کیا جائے گا۔

سبھی رہنما جعمہ کی شام پانچ بجے اپنی بھوک ہڑتال ختم کریں گے اور کہا جا رہا ہے کہ سیاسی جماعت بنانے کے متعلق اس وقت اعلان کیا جائے گا۔ ادھروفاقی وزیر امبیکا سونی نے کہا کہ اچھاہوا ان کے سیاسی عزائم کھل کر سامنے آگئے،اب وہ انتخابات میں حصہ لے کر سیاسی نظام کو بدل سکتے ہیں اور انھیں یہ اندازہ بھی ہوگا کہ سیاسی زندگی میں کن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے۔
Load Next Story