ایفی ڈرین کیس عدالت نے سابق سیکریٹری صحت کو نوٹس جاری کردیا

سماعت کے موقع پر تمام ملزمان کے وکیل پیش ہوئے جبکہ خوشنود لاشاری کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
سماعت کے موقع پر تمام ملزمان کے وکیل پیش ہوئے جبکہ خوشنود لاشاری کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

ایفی ڈرین کیس میں عدالت نے سابق سیکریٹری صحت خوشنود لاشاری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی ۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج اسد محمود نسیم نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی اہلیہ اور دو بیٹوں سمیت مخدوم شہاب الدین اور دیگر ملزمان کے 5 ارب کے اثاثے ضبط کرنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت 22 فروری تک ملتوی کردی، سماعت کے موقع پر تمام ملزمان کے وکیل پیش ہوئے جبکہ خوشنود لاشاری کی طرف سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

واضح رہے کہ ایفی ڈین کیس میں اے این ایف نے مخدوم شہاب الدین کے 24 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کررکھے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں