پی ایس ایل تھری کرکٹرزکی نئی کیٹیگریز پر فرنچائزز کو اعتراض

سلیکٹرز نے فکسنگ کیس میں ملوث شاہ زیب کو بھی فہرست میں رکھ کر کمال کردیا


Saleem Khaliq August 09, 2017
سلیکٹرز نے فکسنگ کیس میں ملوث شاہ زیب کو بھی فہرست میں رکھ کر کمال کردیا ۔ فوٹو : فائل

پی ایس ایل تھری کیلیے کھلاڑیوں کی نئی کیٹیگریز پر فرنچائزز کا اعتراض سامنے آ گیا، اسے دور کرنے کیلیے قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق کے ساتھ گزشتہ روز میٹنگ بھی ہوئی، پاکستانی ٹیم کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے والے حسن علی اور شاداب خان کو نئی فہرست میں ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے۔

پی ایس ایل تھری کا انعقاد آئندہ برس ہوگا، اکتوبر میں نیلامی سے قبل قومی چیف سلیکٹر انضمام الحق نے70 پاکستانی کرکٹرز کی ایک فہرست تیار کی جس میں کئی کو نئی کیٹیگریز میں رکھا گیا، ہر فرنچائز کیلیے 20میں سے 10کھلاڑیوں کو برقرار رکھنا لازمی ہے، پلاٹینم میں اگر کسی کے پاس2 کرکٹرز ہوں گے مگر دیگرکیٹیگریز سے اس کے اگرتین کرکٹرز پروموٹ ہو کر آگئے تو ٹیم کے پاس 5 ایسے کھلاڑی ہو جائیں گے، یوں اسے دیگر کو ہٹانا ہوگا، یہی بات میٹنگ میں زیرغور آئی، اس وقت ہر فرنچائز پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کے3،3، 5 سلور، 2 ایمرجنگ جب کہ 4 سپلیمنٹری پلیئرز پر مشتمل ہوتی ہے، منتظمین جلد فرنچائزز کا اعتراض دور کرنے کیلیے پُرامید ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ایس ایل تھری کیلیے چھٹی فرنچائز ملتان ہو گی

یاد رہے کہ نئی فہرست کے مطابق پلاٹینم میں عمر اکمل، مصباح الحق، شعیب ملک، شاہد آفریدی، وہاب ریاض ، سرفراز احمد اور احمد شہزاد برقرار رہے، محمد عامر اور محمد حفیظ نے ڈائمنڈ جبکہ عماد وسیم اور کامران اکمل نے گولڈ کیٹیگری سے پلاٹینم میں چھلانگ لگالی،سہیل تنویر ، یاسر شاہ اور پابندی ختم ہونے کے منتظر محمد عرفان ڈائمنڈ میں برقرار ہیں، فخر زمان اور رومان رئیس نے سلور جبکہ بابر اعظم اور محمد سمیع نے گولڈ کیٹیگری سے انھیں جوائن کر لیا،پاکستانی ٹیم کیلیے عمدہ کھیل پیش کرنے والے حسن علی اور شاداب خان کو نئی فہرست میں ایمرجنگ سے گولڈ کیٹیگری میں ڈال دیا گیا۔

محمد رضوان، راحت علی، عمر گل، ذوالفقار بابر برقرار رہے، عامر یامین، اظہر علی، سہیل خان، جنید خان، حارث سہیل،اسد شفیق اور محمد نواز سلور سے اس کیٹیگری میں آئے ، سلور میں بلاول بھٹی، ظفر گوہر، اسامہ میر، کاشف بھٹی،خرم منظور، سیف اﷲ بنگش، شاہ زیب حسن، افتخار احمد، عمران خان جونیئر، صہیب مقصود، بسم اﷲ خان، میر حمزہ، سعد نسیم، عمر امین، اعزاز چیمہ، آصف علی،عمران خالد، سعید اجمل، زوہیب خان اور رفعت اﷲ مہمند برقرار رہے، عثمان شنواری، ایم اصغر، حسن خان، عماد بٹ کو ایمرجنگ سے سلور کیٹیگری میں رکھا گیا۔ ایمرجنگ کیٹیگری میں غلام مدثر، محمد عرفان جونیئر، سیف بدر، عثمان قادر، حسن محسن، ابرار احمد، عبدالمیر، عماد عالم، خوشدل شاہ، عمیر مسعود، عرفان خان، نورولی، حسین طلعت اور سید مزمل شاہ شامل ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |