منجریکر نے کوہلی کوعمران خان کے نقشِ قدم پر چلنے کا مشورہ دے دیا

کوہلی کو عمران خان کی طرح سخت ٹیموں سے مقابلے رکھنے چاہئیں اسی سے ہی پرفارمنس میں بہتری آئے گی، منجریکر


Sports Desk August 09, 2017
کوہلی کو عمران خان کی طرح سخت ٹیموں سے مقابلے رکھنے چاہئیں اسی سے ہی پرفارمنس میں بہتری آئے گی، منجریکر ۔ فوٹو : فائل

بھارت کے سابق بیٹسمین سنجے منجریکر نے ویرات کوہلی کو سابق پاکستانی عظیم کپتان عمران خان کے نقش قدم پر چلنے کا مشورہ دیا ہے۔

سنجے منجریکر نے کہا ہے کہ اگرچہ بھارتی ٹیم اس وقت جیت رہی ہے لیکن اس کی پرفارمنس کا درست اندازہ لگانا کافی مشکل ہوگا، انھوں نے ٹویٹر پر کوہلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنے دور میں پاکستانی بورڈ سے مطالبہ کیا کرتے تھے کہ ان کے زیادہ سے زیادہ مقابلے سخت ٹیموں سے رکھے جائیں کیونکہ ان کے ساتھ ہی کھیل کر کھلاڑیوں کی پرفارمنس میں بہتری آئے گی، ویرات کوہلی کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |