وفاقی وزیر سعد رفیق کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے 30 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، درخواست گزار


Numainda Express August 09, 2017
وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے 30 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، درخواست گزار۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے پاناما لیکس کیس میں وزیراعظم کی نااہلی کے فیصلے پرتنقید کرنے پر وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

آئینی درخواست تحریک انصاف لاہورکے سابق صدراویس یونس کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے دائرکی جو کہ 41 صفحات پر مشتمل ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے 28 جولائی کونوازشریف کو نااہل قرار دیا، اس فیصلے کے بعد وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے 30 جولائی کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ نوٹس جاری کرکے وفاقی وزیرکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے اورانھیں قانون کے مطابق سزادی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں