نواز شریف ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں جمشید دستی
طاہر القادری قومی مجرم کو سزا دلوانے آئے ہیں‘ نواز شہباز دونوں مجرم ہیں‘ جمشید دستی
عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ نواز شریف ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔
رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ نواز شریف مودی اور اسرائیل کو خوش کرنے کیلئے ملک توڑنے کی سازش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طاہر القادری قومی مجرم کو سزا دلوانے آئے ہیں' نواز شہباز دونوں مجرم ہیں' دونوں کو جیل جانا ہو گا' نواز شریف پر آرٹیکل6 کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
جمشید دستی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان کے حق میں نہیں ہے، وہ پاکستان کے مخالف ہیں۔