ایرانی صدر روحانی کی نئی کابینہ کا اعلان ایک بھی خاتون شامل نہیں
کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔
ایرانی صدر حسن روحانی نے نئی ملکی کابینہ کا اعلان کردیا ہے تاہم اس میں ایک بھی خاتون شامل نہیں۔ کابینہ کے18 ارکان کی منظوری آئندہ چند دنوں میں پارلیمان سے متوقع ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق روحانی نے دوسری مدت صدارت کا حلف اٹھایا ہے، امکانات ہیں کہ ان کے دور اقتدار میں آئندہ بھی مغربی ممالک کے ساتھ تعلقات میں بہتری اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی۔
واضح رہےکہ نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں نہیں کی گئیں، البتہ کابینہ میں ایک بھی عورت کے نہ ہونے کے سبب روحانی پر ملکی سطح پر تنقید کی جا رہی ہے۔