لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پرپٹرولیم لیوی ٹیکس معطل کردیا

پیٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کے بعد گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کے لئے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔ درخواست

پیٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کے بعد گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کے لئے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔ درخواست. فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
ہائیکورٹ نے ایل پی جی پرپٹرولیم لیوی ٹیکس معطل کردیا۔


جسٹس عائشہ اے ملک کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے بتایا گیا کہ ایل پی جی پیٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس کے بعد گھریلو صارفین اور ٹرانسپورٹرز کے لئے ایل پی جی مہنگی ہو گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اوگرا کا یہ اقدام غیر قانونی ہے، فاضل جج نے درخواست منظور کرتے ہوئے ایل پی جی پر عائد پیٹرولیم ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے اوگرا حکام سے 28 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

Recommended Stories

Load Next Story