ایم کیو ایم پاکستان نائن زیروسے دستبردارہوگئی

بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو ہماری ملکیت نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان


ویب ڈیسک August 09, 2017
بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو ہماری ملکیت نہیں ہے، ایم کیو ایم پاکستان۔ فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے گورنر سندھ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے دفاتر کی فہرست گورنر سندھ کو فراہم کر دی جس میں نائن زیرو کے اطراف میں موجود خورشید میموریل سیکریٹریٹ، ایم پی اے ہاسٹل، کراچی کے سیکٹر، یونٹ آفس، ٹاؤن آفس اور یو سیز دفتر سمیت 100 سے زائد دفاتر شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی رہائش گاہ نائن زیرو ہماری ملکیت نہیں ہے اس لیے ہم اس سے دستبردار ہو رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی کراچی آمد ہوئی تو خورشید میموریل سیکریٹریٹ ان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |