پارٹی انتخابات نہ کرانے والی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی الیکشن کمیشن

مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی 91 سیاسی جماعتوں کوبھی الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا جائےگا،الیکشن کمیشن

مسلم لیگ(ق)، پاکستان عوامی تحریک سمیت 103سیاسی جماعتوں نے پارٹی انتخابات نہیں کرائے، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ق) اور پاکستان عوامی تحریک سمیت 103 جماعتوں کوعام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے پارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق طاہرالقادری کی جماعت پاکستان عوامی تحریک، پاکستان مسلم لیگ (ق)، بی این پی عوامی، نیشنل پارٹی، پختونخوا ملی عوامی پارٹی اور قومی وطن پارٹی سمیت 103 جماعتوں نے پارٹی الیکشن نہیں کرائے جوکہ ایک قانونی تقاضہ ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ پارٹی الیکشن نہ کرانے والی جماعتیں عام انتخابات میں حصہ نہیں لےسکیں گی اس کے علاوہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی 91 سیاسی جماعتوں کو الیکشن میں حصہ لینے سے روک دیا جائےگا۔

Recommended Stories

Load Next Story