لوڈشیڈنگ نے صنعت اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا نواز شریف

قوم نے موقع دیا تو مسلم لیگ (ن) توانائی بحران ترجیحی بنیادوں پرختم کرے گی،نواز شریف


ویب ڈیسک February 12, 2013
قوم نے موقع دیا تو مسلم لیگ (ن) توانائی بحران ترجیحی بنیادوں پرختم کرے گی،نواز شریف فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے صنعت اور معیشت کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

ماڈل ٹاؤن لاہور میں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے متحدہ عرب امارات میں توانائی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے ملاقات کی جس میں پاکستان میں توانائی بحران کےخاتمےکے لئےتجاویز دی گئیں۔

اس موقع پرنواز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران ختم کئے بغیر ترقی اورخوشحالی کا خواب کبھی حقیقت نہیں بن سکتا ، انہوں نے کہا کہ قوم نے موقع دیا تو مسلم لیگ (ن) توانائی بحران ترجیحی بنیادوں پرختم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں