تہاڑجیل اسی صورت آئیں گے جب افضل گروکا جسد خاکی حوالے کیا جائےاہل خانہ

مسلمان ہونے کے ناطے مقبوضہ کشمیر میں رہ کر بھی افضل گرو کے لئے فاتحہ خوانی کرسکتے ہیں، اہل خانہ


AFP February 12, 2013
مسلمان ہونے کے ناطے مقبوضہ کشمیر میں رہ کر بھی افضل گرو کے لئے فاتحہ خوانی کرسکتے ہیں، اہل خانہ فوٹو: اے ایف پی

کشمیری حریت رہنما افضل گرو کے اہل خانہ نے بھارتی حکام کی جانب سے ان کی قبر پر جیل کے احاطے میں ہی فاتحہ خوانی کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے کہا ہے کہ تہاڑجیل اسی صورت آئیں گے جب ان کا جسد خاکی حوالے کیا جائے گا۔

بھارت کے سیکریٹری داخلہ آر کے سنگھ نے منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افضل گرو کی تمام ذاتی اشیا ان کے اہل خانہ کے حوالے کر دی جائیں گی تاہم ان کا جسد خاکی حوالے نہیں کیا جائے گا اگر ان کے اہل خانہ چاہیں تو دہلی کی تہاڑ جیل میں ان کی قبر پر آسکتے ہیں تاہم افضل گرو کے اہل خانہ نے تہاڑجیل آنے سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان کا جسد خاکی مقبوضہ کشمیر میں ان کے آبائی گاؤں میں ہی سپرد خاک کرنا چاہتے ہیں۔

افضل گرو کے کزن یاسین گرو نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہونے کے ناطے ہم افضل گرو کے لئے یہاں بیٹھ کر بھی فاتحہ خوانی کر سکتے ہیں اورہم تہاڑ جیل صرف اسی صورت میں جائیں گے جب بھارتی حکام افضل گرو کا جسد خاکی ہمارے حوالے کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے افضل گرو کو پھانسی دینے کے بعد ان کی تدفین تہاڑ جیل میں ہی کردی تھی جس کہ نہ صرف حریت رہنماؤں بلکہ مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے بھی مذمت کی تھی۔ افضل گرو کی پھانسی کے بعد مقبوضہ کشمیر میں شدید احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جواب بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں