کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں فائرنگ7 افراد جاں بحق

روسی قونصل خانے کے قریب کار پرفائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جب کہ کورنگی میں فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن جاں بحق ہوا

شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غلام رضا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔


حکومتی دعوؤں کے باوجود کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ہے،کلفٹن میں روسی قونصل خانے کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان نے کار پر فائرنگ کردی جس سےعیسٰی خان نامی شخص ہلاک گیا۔ کورنگی نمبر ایک میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی شناخت عظمت کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سیاسی جماعت کا کارکن بتایا جاتا ہے۔

شارع فیصل پر نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے سب انسپکٹر غلام رضا اور ان کی اہلیہ زخمی ہوگئیں۔

Recommended Stories

Load Next Story