نواز شریف نے لاہور روانگی سے قبل 5 کالے بکروں کا صدقہ دیا

سابق وزیراعظم کیلئے خصوصی بم پروف کنٹینر بھی بنایا گیا ہے جس میں تمام سہولیات موجود ہیں


ویب ڈیسک August 09, 2017
سابق وزیراعظم بکروں کا صدقہ دینے کے بعد (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں روانہ ہوئے۔ فوٹو: فائل

PARACHINAR: سابق وزیراعظم نواز شریف پانچ کالے بکروں کا صدقہ دینے کے بعد پنجاب ہاؤس سے لاہور روانہ ہوئے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کسی بھی مصیبت اور پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں پانچ کالے بکروں کا صدقہ دیا جس کے بعد وہ (ن) لیگ کے رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ جلوس کی شکل میں لاہور روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے: نواز شریف کی ریلی روکنے کے لیے درخواستیں مسترد



واضح رہے کہ نوازشریف کیلئے خصوصی بم پروف کنٹینر بنایا گیا ہے جس میں گھر جیسی تمام سہولیات موجود ہیں۔ کنٹینر میں اے سی، بیسن، پانی، بیت الخلاءاور دیگر ضروریات شامل کی گئی ہیں جب کہ آرام کے لیے علیحدہ حصہ بھی بنایا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں