طالبان امن کے لئے قدم بڑھائیںپاکستان بھی امن چاہتا ہے رحمان ملک
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ طالبان امن کے لئے آگے بڑھیں پاکستان بھی امن چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے اپنی عدالتوں کے احکامات کے تحت ملزمان کو موت کی سزا دی پاکستان میں قید بھارتی ملزم سربجیت سنگھ کی سزائے موت پر عملدرآمد کا معاملہ قانونی ضابطوں کی تکمیل کے بعد دیکھا جائے گا۔
رحمان ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں امن حکومت کی پہلی ترجیح ہے ، شہر میں کرائے کے قاتل کارروائیاں کررہے ہیں، جن میں لشکر جھنگوی اور دیگر کالعدم تنظیموں کے 30 سے زائد لوگ بھی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر قسم کے پاسپورٹس کی معیاد 5 سال سے بڑھا کر 10 سال کردی ہے۔اب36 صفحات کاپاسپورٹ 45 اور 72 والا 100صفحات پرمشتمل ہوگاجبکہ 100 صفحات والے پاسپورٹ کے صفحات 125 کردیئے جائیں گے۔