ننکانہ میں جاگیردار نے گھریلو ملازمہ کو زندہ جلادیا
جاگیردار نے 5 بچوں کی ماں فوزیہ بی بی کو پیشگی لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر جلایا، پولیس
نواحی گاؤں میں درندہ صفت جاگیردار نے معمولی بات پر گھریلو ملازمہ کو زندہ جلادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی چک 19 میں ایسا واقعہ پیش آیا جس پر شیطانیت بھی شرما گئی مگر آسمان ٹوٹا نہ زمین پھٹی۔ شقی القلب جاگیردار نے پٹرول چھڑک کر اپنی ملازمہ کو زندہ جلادیا۔
یہ بھی پڑھیے: گوجرانوالہ میں جن نکالنے کیلئے جعلی عامل نے بوڑھے شخص کو زندہ جلادیا
ملازمہ فریاد کرتی رہی لیکن ظالم جاگیردار پر کوئی اثر نہ ہوا اور نہ ہی فوزیہ بی بی کی مدد کیلئے کوئی آیا۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی بااثر جاگیردار کے آگے بے بس نظر آتے ہیں۔ پولیس نے بھی جاگیردار کے خلاف تاحال کوئی کارروائی کی نہ ہی کسی حاکم نے واقعے کا نوٹس لیا۔ بااثر ملزم بدستور قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔
یہ بھی پڑھیے: بیلجیئم میں سنگدل ماں نے اپنی 3 کمسن بچیوں کو زندہ جلادیا
پولیس کے مطابق بااثر جاگیردار نے 5 بچوں کی ماں فوزیہ بی بی کو پیشگی لی گئی رقم واپس نہ کرنے پر جلایا۔ فوزیہ بی بی کو تشویشناک حالت میں فیصل آباد الائیڈ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ یوں غربت کے ہاتھوں ایک اور زندگی کا چراغ گل ہوگیا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ظالم کب قانون کی گرفت میں آئے گا۔ مظلوم فوزیہ کی فریاد پر یقینا قانون قدرت حرکت میں آئے گا اور ظالم جاگیردار کو دنیا میں نہیں تو آخرت میں ضرور سزا بھگتنی ہی ہوگی۔