دہشت گرد عام انتخابات کا التوا چاہتے ہیں سید قائم علی شاہ

کراچی میں امن کے قیام کے لئے پولیس بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرے،وزیر اعلٰی سندھ۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
کراچی:عام انتخابات کا انعقاد ملک کے وسیع تر مفاد میں ہیں، قائم علی شاہ۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ دہشت گرد انتخابات کا التوا چاہتے ہیں پولیس دہشتگردوں اور بھتہ خوروں کے خلاف کارروائی کرے۔


وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت امن و امان کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں کراچی سمیت صوبے بھر میں سیکیورٹی کی صورت حال پر غور کیا گیا۔


اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کا انعقاد ملک کے وسیع تر مفاد میں ہیں، دہشت گرد الیکشن کا التوا چاہتے ہیں لیکن انتخابات آئین کے تحت اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے، انہوں نے پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں امن کے قیام کے لئے بھتہ خوروں اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں