معین علی کا شراب کے ساتھ جشن منانے سے انکار

معین علی 4 میچوں میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے ہیں


Sports Desk August 09, 2017
معین علی 4 میچوں میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے ہیں۔ فوٹو : فائل

لاہور: جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلش ٹیم میں فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے آل راﺅنڈر معین علی نے ٹرافی کے حصول کے بعد ٹیم کے ساتھ جشن نہیں منایا کیونکہ انگلش کرکٹرز نے اس دوران وائن ایک دوسرے پر انڈیلنا تھی۔

حالیہ سیریز میں معین علی 4 میچوں میں 250 رنز بنانے کے علاوہ 25 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے کرکٹر بنے، ان شاندار کارکردگی پر وہ مین آف دی سیریز قرار پائے تھے لیکن جب سیریز میں کامیابی کے بعد ٹرافی ملنے کا وقت آیا تو معین علی نے ساتھی کرکٹرز کیساتھ جشن منانے سے انکار کر دیا۔



جشن منانے سے قبل کی ایک تصویر سامنے آئی ہے جس میں انگلش پلیئرز وائن کی بوتل اٹھائے ہوئے جشن منانے کیلیے تیار کھڑے ہیں جبکہ معین علی وہاں سے جاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، آل راﺅنڈر کی جانب سے جشن میں شرکت نہ کرنے پر سوالات اٹھائے گئے تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ معین علی نے جیت کا جشن منانے کیلئے وائن ایک دوسرے پر انڈیلنے کی وجہ سے ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ جشن نہیں منایا اور وہاں سے چلے گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے بحیثیت مسلمان اس اقدام کو سراہا جا رہا ہے۔



واضح رہے کہ معین علی کی شاندار کارکردگی کی بدولت انگلش ٹیم اپنی سرزمین پر 19 سال کے طویل عرصے کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں