پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے پرعزم ہے سربراہ پاک فوج
سعودی عرب کی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے پاکستان کا عزم غیرمتزلزل ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ
پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ پاکستان حرمین شریفین کی حفاظت یقینی بنانےکیلیے پرعزم ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ کے درمیان ملاقات جی ایچ کیومیں ہوئی۔ اس موقع پر سعودی نائب وزیر نے کہا کہ ان کا ملک تمام معاملات پر پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پرتشدد انتہا پسندی کے خلاف پاکستان کی کوششوں، قربانیوں اورکامیابیوں کو سراہتے ہیں۔