فروری کے پہلے ہفتے کے دوران ملک بھرمیں 54افراد کوسیاسی بنیادوں پر قتل کیا گیا

رپورٹ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ میں سب سے زیادہ 12 تشدد کے واقعات سامنے آئے۔


ویب ڈیسک February 12, 2013
رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے پہلے ہفتے کے دوران 22 شدت پسند ہلاک کئے گئے جبکہ ملٹڑی کیمپ پر ہوئے حملے میں 11 فوجی بھی شہید ہوئے۔ فوٹو: فائل

ملک بھر میں فروری کے پہلے ہفتے کے دوران سیاسی بنیادوں پر 54افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا جبکہ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے پہلے ہفتے کے دوران سندھ میں سب سے زیادہ 12 تشدد کے واقعات سامنے آئے، بلوچستان میں 6، خیبر پختونخوا میں 2 اور فاٹا میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا۔ رپورٹ میں پنجاب کے حوالے سے کوئی اعدادو شمار شامل نہیں کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ضائع ہوئی جانوں کی دوسری بڑی وجہ دہشت گردی کی کارروائیاں رہیں جس میں 36 افراد لکی مروت میں ہونے والے دھماکے میں شہید ہوئے،لسانی بنیادوں پربھی تشدد میں اضافہ ہوا اور فروری کے پہلے ہفتے کے دوران 28 افراد لسانی بنیاد پر قتل جبکہ 56 زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فروری کے پہلے ہفتے کے دوران 22 شدت پسند ہلاک کئے گئے جبکہ ملٹڑی کیمپ پر ہوئے حملے میں 11 فوجی بھی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2013 کے آخری ہفتے میں 73 افراد قتل ہوئے جن میں سے 56 عام افراد تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں