دلیپ کمار صحتیاب اسپتال سے گھر منتقل

دلیپ کمار کو گردے میں تکلیف کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا


ویب ڈیسک August 09, 2017
دلیپ کمار کو گردے میں تکلیف کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ۔ فوٹو : ٹویٹر

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار صحتیابی کے بعد اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمار کو 8 روز پہلے گردے میں تکلیف کے باعث لیلاوتی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، علاج کے بعد ان کی صحت بہتر ہو رہی تھی اس لئے ڈاکٹرز کی جانب سے آج انہیں اسپتال سے فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے بعد وہ بیوی سائرہ بانو کے ہمراہ اپنے گھر منتقل ہو گئے۔

دلیپ کمار کی بیوی اور ماضی کی معروف اداکارہ سائرہ بانو نے دلیپ کمار کے ٹویٹر اکاؤنٹ سے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے دلیپ صاحب کو ڈاکٹرز نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے تاہم وہ اب بھی ڈاکٹر نتن اور ارون کی نگہداشت میں ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :دلیپ کمار کی اچانک طبیعت بگڑگئی

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/895239218569465857

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/895239821806813186

سائرہ بانو نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ مداحوں اور دوستوں کی جانب سے دعاؤں جب کہ ڈاکٹرز اور عملے کی طرف سے دلیپ صاحب کی بہترین دیکھ بھال کیلئے شکریہ ادا کرتی ہوں۔

https://twitter.com/TheDilipKumar/status/895241436286693377

واضح رہے کہ 94 سالہ اداکار دلیپ کمار کی صحت رواں برس تیزی سے گری ہے اور انہیں کئی بار اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔ گزشتہ برس اپریل میں دلیپ کمار کو بخار اور متلی کی وجہ سے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جبکہ دسمبر میں ان کے دائیں پاؤں میں سوجن ہوگئی تھی جس کی وجہ سے انہیں اسپتال لے جایا گیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |